Live Updates

صوبے میں کورونا کی صورتحال کو سختی سے مانیٹر کیا جارہا ہے ، بے احتیاطی کی کوئی گنجائش نہیں:عثمان بزدار

ٓشہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں،سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے میں ہی تحفظ ہے ٖ پنجاب میں 24 گھنٹے میں 176 نئے کیس سامنے آئے ،صوبے میں ایکٹو مریضوں کی تعداد 2346 ہوگئی ہے

بدھ اکتوبر 22:41

صوبے میں کورونا کی صورتحال کو سختی سے مانیٹر کیا جارہا ہے ، بے احتیاطی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا کی صورتحال کو سختی سے مانیٹر کیا جارہا ہے - بے احتیاطی کی کوئی گنجائش نہیں۔کورونا مریضوں اور اموات کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے -انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کو روکنے کے لیے ایس او پیز پر عمل ضروری ہے۔

(جاری ہے)

کورونا کے کیسوں میں اضافہ روکنے کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیںکیونکہ سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے میں ہی تحفظ ہی-انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 24 گھنٹے میں 176 نئے کیس سامنے آئے -صوبے میں ایکٹو مریضوں کی تعداد 2346 ہوگئی ہے۔گزشتہ روز9386نکورونا ٹیسٹ کئے گئے -24 گھنٹے میں کوروناوائرس کی وجہ سے 9 مریض جاں بحق ہو ئی- پنجاب میں 14 لاکھ 83 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیںجبکہ97271 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں
کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات