جیکب آباد سول ہسپتال کے دو جنر سرجن سمیت 8ماہر ڈاکٹرس کوجمس ہسپتال سے واپس بلایا جائے ،انیس سنجرانی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 15:58

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) جیکب آباد سول ہسپتال کے دو جنر سرجن سمیت 8ماہر ڈاکٹرس کوجمس ہسپتال سے واپس کیا جائے ،سول سرجن نے ڈی سی کو مجوزہ منصوبہ بھیج دیا جیکب آباد سول ہسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر انیس سنجرانی نے ڈی سی کو ایک خط لکھ کر مجوزہ منصوبہ جس میں جمس میں کام کرنے والے سول ہسپتال کے جنر سرجن ڈاکٹر محمد علی انصاری ،ڈاکٹر اختیار انصاری ،آرتھو سرجن ڈاکٹر ارشد اوستو،ای این ٹی اسپشلسٹ ڈاکٹر حنیف ٹالانی ،جزیشن امیت کمار ،ماہر امراض چشم ڈاکٹر رحیم بخش مہر ،ڈاکٹر طفیل اور ڈاکٹر لیاقت ابڑو پر مشتمل فہرست بھیجی ہے ایم ایس کے سول ہسپتال میں 75ڈاکٹر س تعینات ہیں جن میں سے کچھ پی جی کورس پر ،کچھ جمس اور ڈی ایچ او آفیس ڈیپوٹیشن پر ہیں اس وقت سول ہسپتا ل میں صرف 34ڈاکٹر س ہیں جو کم ہیں ماہر ڈاکٹرس کے نہ ہونے کی وجہ سے سول ہسپتال کے متعدد شعبے بند ہو گئے ہیں ڈی سی کو تجویز دی ہے کہ ان ڈاکٹرس کو ہفتے میں دو دن سول ہسپتال میں کام کرنے کا پابند بنایا جائے تا کہ سول ہسپتال آنے والے مریضوں کو بھی سہولت مل سکے مایوسی کا سامنہ نہ ہو کیونکہ یہ ضلع جیکب آباد کی ہیڈکواٹر ہسپتال ہے ۔

متعلقہ عنوان :