موبائل فونز کی درآمد میں 83فیصد اضافہ ریکارڈ

جولائی تاستمبر49کروڑ28لاکھ ڈالرمالیت کے موبائل درآمدکیے گئے،وفاقی ادارہ شماریات

جمعرات 22 اکتوبر 2020 15:59

موبائل فونز کی درآمد میں 83فیصد اضافہ ریکارڈ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) رواں مالی سال2020-21 کی پہلی سہ ماہی کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 83.17 فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تاستمبر2020 تک کی مدت میں ملک میں49کروڑ28لاکھ( 492.89 ملین) ڈالرمالیت کے موبائل فونزکی درآمدات ریکارڈکی گئیں ،گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 26 کروڑ 90لاکھ ( 269.08 ملین )ڈالرمالیت کے موبائل فونز کی درآمد ریکارڈکی گئی تھی۔

سالانہ بنیادوں پر ستمبر2020 میں موبائل فونز کی درآمدات میں گزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 76.69 فیصد اورماہانہ بنیادوں پر17.79 فیصد اضافہ ہوا،واضح رہے کہ پہلی سہ ماہی میں درآمدات کا حجم 11.262 ارب ڈالررہا ، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں درآمدات کا حجم 11.262 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :