اسماء شاہ کی رہائش گاہ پر نارتھ ناظم آباد محلہ کمیٹیوں کے عہدیداران کی ملاقات

اسماء شاہ صاحبہ کی دعوت پر سالہ سال سے مختلف علاقوں / بلاک میں عوامی مسائل اور سماجی خدمات انجام دینے والی اہل علاقہ پر مشتمل کمیٹی کے عہدیداران کی آمد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 23 اکتوبر 2020 11:52

اسماء شاہ کی رہائش گاہ پر نارتھ ناظم آباد محلہ کمیٹیوں کے عہدیداران ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،مہ وش ظفر) اسماء شاہ صاحبہ کی دعوت پر سالہ سال سے مختلف علاقوں / بلاک میں عوامی مسائل اور سماجی خدمات انجام دینے والی اہل علاقہ پر مشتمل کمیٹی کے عہدیداران کی آمد ـ

اس موقع پر اسماء شاہ اور عادل ابراہیم نے میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر دھاریجو شریک ہوئے ـ مختلف بلاک عیدیداران شریک ہوئے جن میں بلاک آر کے عیدیداران مجاھد، ساجد صاحب، بلاک این شاہ صاحب اور علی صاحب، بلاک اے سے شیروانی صاحب، بلاک کیو سے عدنان اور رافع صاحب، بلاک ایچ سے نیر صاحب ،جی بلاک سے رفعت صاحب، بلاک ڈی سے تیمور صاحب، بلاک ایل ڈاکٹر اسحاق، بلاک جے سے قریشی صاحب سے ، بلاک ایم سے راؤ صاحب ، بلاک آئ سے بیگ صاحب کوثر نیازی اور بتھہ ٹاؤن سے بھی شریک ہوئے و دیگر صاحبان شامل تھے ـ

ملاقات میں علاقائی بہتری کے حوالے سے بات کی گئی ـ