کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے معروف اداکار قوی خان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب کا اہتمام

آرٹس کونسل نے کراچی کی رونقیں لوٹادیں ،فن اور فنکاروں کے لئے کئے جانے والے اقدامات قابلِ ستائش ہیں ،قوی خان

جمعہ 23 اکتوبر 2020 15:11

کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے معروف اداکار قوی خان کو خراجِ تحسین پیش ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2020ء) مجھے یہ بات کہنے میں کوئی عار محسوس نہیں ہورہی ہے کہ جہاں جہاں بھی گیا جو سکون آرٹس کونسل میں آکر ملتا ہے کہیں اور نہیں ملتا ، احمد شاہ ایک عظیم انسان ہیں ان کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے یہ محفل سجائی۔

کراچی آرٹس کونسل جس طرح ہر برے وقت میں فنکاروں کے ساتھ کھڑا رہتا ہے قابلِ ستائش ہے ، میں نے اپنی زندگی میں سب سے بہت کچھ سیکھا ہے ،میں اپنے جونیئرز سے روز کچھ نہ کچھ سیکھتا ہوں ،ان خیالات کا اظہار معروف اداکار قوی خان نے کراچی آرٹس کونسل میں ان کے اعزاز میں رکھی گئی ایک تقریب سے کیا ۔



صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کے ساتھ اپنی زندگی کے تجربات شیئر کرتے ہوئے قوی خان نے کہا کہ میری زندگی میں خاموشیاں ،تنہائیاں بہت ہیں سب کچھ اللہ کے سپرد کرکے مطمئن ہوجاتا ہوں اپنے ایمان کو ساتھ رکھتے ہوئے زندگی گزار یں تو بڑا مزا آتا ہے ۔

(جاری ہے)


صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے قوی خان نے کہا کہ آپ کمال شخصیت کے حامل ہیں۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف اداکار بہروز سبزواری نے کہا کہ احمد شاہ کے مشکور ہیں کہ وہ فنکاروں کو ان کی زندگی میں ہی خراجِ تحسین پیش کررہے ہیں ،آرٹس کونسل بہترین ادارہ ہے جو فنکاروں کی خوشی ہو یا غم ہر صورت حال میں ساتھ کھڑا ہوتا ہے ،اُنہوں نے کہا کہ میں اس قابل نہیں کہ قوی خان کی اداکاری پر بات کروں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر اداکار اورنگزیب لغاری نے کہا کہ قوی خان کے لئے کچھ کہنا چھوٹا منہ بڑی بات ہوگی ۔

مجھے اداکاری کا سلیقہ قوی خان نے سکھایا ،آج جو کچھ بھی ہوں قوی خان کو مائنس کردوں تو کچھ بھی نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ احمدشاہ نے جو بستی بسائی ہے ان کے بے حد شکر گزار ہیں۔ اس موقع پر سینئر اداکار منور سعید نے کہا کہ قوی خان کے ساتھ تعلق 60برس پرانا ہے ،مجھے ٹی وی پر متعارف کرانے والی شخصیت قوی خان ہی تھے ، دعا ہے کہ اللہ قوی خان کو اور بھی عزت سے نوازے ۔


صدر آرٹس کونسل محمداحمد شاہ نے قوی خان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی زندگی کے مختلف پہلوو¿ں کو اجاگر کیا ۔قوی خان نے اپنی زندگی کے مختلف تجربات حاضرین کے گوش گزار کئے ۔تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر ہما میر نے ادا کئے جبکہ قوی خان سے محبت کرنے والے افراد کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :