زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور پی ایس ایل کے بقیہ میچز لاہور میں نہیں ہوں گے
محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ ماہ لاہور میں اسموگ کی ممکنہ شدت کی اطلاعات موصول ہونے پر پی سی بی نے کھلاڑیوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور میں شیڈول میچز کو راولپنڈی اور کراچی منتقل کردیا
شہریار عباسی جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:40
(جاری ہے)
پی سی بی اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل سیزن 5 کے بقیہ چاروں میچز اب لاہور کیبجائے کراچی میں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے موسم کی بدلتی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھے اور جونہی ہمیں لاہور میں آئندہ ماہ اسموگ کی شدت میں اضافے کی معلومات ملیں تو ہم نے کھلاڑیوں کی صحت پر سمجھوتہ کرنے کیبجائے فوری طور پر میچز کو راولپنڈی اور کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کردیا ۔
واضح رہے کہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے راولپنڈی میں موجود ہے ۔ پی سی بی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ یکم نومبر اور آخری ایک روزہ میچ تین نومبر کو کھیلا جائے گا ۔ یاد رہے کہ لاہور میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 7 نومبر، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 8 نومبر اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 10 نومبر کو کھیلا جانا تھا تاہم اب یہ میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ چار میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو لاہور میں شیڈول تھے جو اب لاہور کی بجائے کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.