ایک ذمہ دار ادارے کے طو ر پرحکو مت کو غیر قا نو نی احتجا ج کے مضمرات سے آگا ہ کر یں گے،بلوچستا ن سول سر وسز (ایگزیکٹو )آفیسر ز ویلفئیر ایسو سی ایشن

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 18:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) بلو چستان سول سر وسز (ایگزیکٹو )آفیسر ز ویلفئیر ایسو سی ایشن کی جنرل با ڈی کا ہنگا می اجلا س قمبر دشتی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں گذشتہ چند دنو ں سے سول سیکرٹریٹ میں جا ری غیر قا نو نی احتجا ج کے تمام پہلو ئوںکا بغور جا ئز ہ لیا گیا۔اجلا س میں غیر قا نو نی احتجا ج کی وجہ سے سر کا ری امو ر کی انجا م دہی میں رکا وٹ اورعوامی مسا ئل کے حل میں رکا وٹ پر شد ید تشو یش کا اظہا ر کیا گیا۔

اجلا س کے دوران سول سیکرٹریٹ میں جا ری غیر قا نو نی احتجا ج کے دوران نا شا ئستہ زبا ن کے استعما ل اور ایسے غیر قا نو نی مطالبا ت جن کے حوالے سے عدالت عا لیہ بلو چستان میں کیس زیر سما عت ہے پر شدید تشو یش کا اظہا ر کیا گیا اور اسے معز ز عدالت پر اثر اندا ز ہو نے کی غیر قا نو نی کو شش قر ار دیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستا ن سول سر وسز (ایگزیکٹو )آفیسر ز ویلفئیر ایسو سی ایشن ایک ذمہ دار ادارے کے طو ر پر اس قسم کے معا ملا ت کو انتہا ئی سنجیدی اور شا ئستگی کے ذریعے اعلیٰ حکو متی سطح پر اٹھا ئے گی اور اس قسم کے غیر قا نو نی احتجا ج کے مضمرات سے آگا ہ کر ے گی جنرل با ڈی کے اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسو سی ایشن اس حوالے سے سو شل میڈیا کا استعما ل کر تے ہو ئے وسیع پیما نے پر اپنے تمام ممبر ز سے صو بے سے لے کر تحصیل سطح تک فوری طور پر رابطہ کر یگی اور کسی بھی قسم کی ہنگا می صورت میں تمام ممبرا ن فیصلو ں پر فوری عمل کر نے کے حوالے سے ہنگا می کال پر عمل درآمد کر یں گے۔

اجلا س میں اس امر پر متفقہ فیصلہ ہو ا کہ بلوچستا ن سول سر وسز (ایگزیکٹو )آفیسر ز ویلفئیر ایسو سی ایشن ہر صور ت میں صو بے میں بہتر گورننس اور عوامی فلا ح و بہبو د کیلئے کو شا ں رہے گی۔

متعلقہ عنوان :