چیئرمین سینٹ سے افغان ولسی جرگہ کے سپیکر کی وفد کے ہمراہ ملاقات

دوطرفہ پارلیمانی و ملکی تعلقات باہمی تجارت اور خطے کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال،باہمی تعاون کو اقتصادی و پارلیمانی روابط کے ذریعے مستحکم کرنے کے عزم پر زور

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 19:24

چیئرمین سینٹ سے افغان ولسی جرگہ کے سپیکر کی وفد کے ہمراہ ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے افغان ولسی جرگہ کے سپیکر میر رحمان رحمانی نے افغان پارلیمانی وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے ،دوطرفہ پارلیمانی و ملکی تعلقات باہمی تجارت اور خطے کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفد نیباہمی تعاون کو اقتصادی و پارلیمانی روابط کے ذریعے مستحکم کرنے کے عزم پر زوردیاہے۔

(جاری ہے)

صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت، پارلیمان اور عوام افغانستان کے ساتھ دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔پاکستان اور افغانستان کے مابین مستحکم تعلقات علاقائی امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔پاک افغان تعلقات مشترکہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مماثلتوں پر مبنی ہیں۔پاکستان افغانستان کے ساتھ مضبوط اور موثر پارٹنرشپ کا خواہاں ہے۔پر امن اور خوشحال افغانستان پاکستان کے وسیع تر قومی مفاد میں ہے۔پاکستان مکمل طور پر افغان امن عمل کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :