جس وزیراعظم کی آنکھ دن کو نہیں کھلتی اسکو کیسے پتہ چلے گرانی کیوجہ سے عوام الناس کس کرب میں مبتلا ہیں، نیئر بخاری
ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:20
(جاری ہے)
نیر بخاری نے کہا کہ بھوک و افلاس سے لاغر غریبوں کے دکھ اور بے روزگار نوجوانوں کے والدین کی گھریلو پریشانیاں بند دماغ حکمران نہیں دیکھ سکتے ۔
نیر بخاری نے کہا کہ ناائل نالائق حکمرانوں نے ملک کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرا دیا ہے بردار اور خطے کے ممالک سے تعلقات میں سر مہری ہے ۔نیر بخاری نے کہا کہ تھانیداری دکھانے کے شوقین وزیراعظم کا بیان اپوزیشن کو برائے راست دھمکی ہے ،وزیراعظم کا اپوزیشن رہنماوں کو ہر صورت میں جیل میں ڈالنا ذاتیات پر اتر آنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ننگے پاؤں گھر کی دیواریں پھلانگ کے بھاگ جانے والوں سے قوم پوری طرح آگاہ ہے پیپلز پارٹی کو چھت رہائش روزگار چھن جانے والوں کی حمایت سے نہیں روکا جاسکتا عوامی حقوق کی بازیابی کی خاطر جیل جانا ہمارے لئے نئی بات نہیں وزیراعظم اپنی اور نیب زددگان کی خیر منائیں قومی خزانے کے خائنوں کا احتساب اور حساب بھی ہو گا ۔نیر بخاری نے کہا کہ حکومت کتنی بھی دھمکیاں لگا لے، پیپلزپارٹی ان دھمکیوں کے ڈر سے پیچھے ہٹنے والی نہیں انہوں نے کہا کہ عوام حکمرانوں کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں پی ڈی ایم تحریک کے نتیجے میں اس سلیکٹڈ حکومت کو گھر جانا ہی ہوگا نیر بخاری نے کہا کہ ملک کے اہم ادارے سے متعلق بیانات دیکر وزیراعظم اس ادارے کو متنازعہ بناے سے گریز کر کریں وزیراعظم کے بیانات اور تاثرات سے بوکھلاہٹ واضح نظر آ رہی ہے نیر بخاری نے کہا کہ پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ کے بعد کراچی کے کامیاب ترین جلسوں نے جعلی حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں کوئٹہ جلسہ بھی کامیاب ترین جلسہ ہوگا انہوں نے کہا کہ ابھی تو پی ڈی ایم نے اڑان بھری ہے اور تو حکمرانوں کے اوسان خطا ہونا شروع ہیں ابھی سے حکومت کے گھبرا جانے پر تعجب ہےمزید قومی خبریں
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی زیر صدارت بارڈر ایریا کے چیلنجز کے لیے افتتاحی میٹنگ کا انعقاد
-
راولپنڈی ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب،16روپے روٹی پر اتفاق
-
مولا نا فضل الرحمن کے قریبی دوست پیر سید جاوید حسین شاہ انتقا ل کر گئے
-
ریسکیو سروس نے انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے منایا ،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے فائر فائٹرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
-
اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے فائر فائٹرز پاکستانی قوم کے ہیروہیں،خواجہ سلمان رفیق
-
کے الیکٹرک نے بنیادی ٹیرف میں 3.8 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا
-
روات پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
-
ڈیرہ اسماعیل خان،بیوی کے رقم دینے سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، بیوی کا حمل ضایع ہوگیا
-
ملک بھر میں ہفتہ کو فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا
-
سندھ میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ جدید آٹومیٹڈ سسٹم سے منسلک کررہے ہیں ،وزیرٹرانسپورٹ سندھ
-
پیپلزبس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ وصولی کا آغاز،وزیر اعلی نے آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.