ض*کراچی شپ یارڈ میں تیار ملجم کلاس کارویٹ جہاز کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا

5جہاز کی تعمیر 2024 میں مکمل ہو گی ،جہاز کی پاکستان کے بحری بیڑے میں شمولیت سے خطے میں امن وامان اور استحکام کو فروغ حاصل ہوگا،۔مینجنگ ڈائریکٹر کراچی شپ یارڈ

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:35

) اسلا م آباد (آن لا ئن)پاک بحریہ کے لئے کراچی شپ یارڈ میں تیارکئے جانے والے ملجم کلاس کارویٹ جہاز کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تعمیر کے آغاز کی تقریب گزشتہ روز کراچی شپ یارڈ میں منعقد ہوئی جس میںترکی کے وزیر برائے قومی دفاع تقریب کے مہمان خصوصی تھے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی تقریب میں شریک تھے ۔

اس موقع پر ترک وزیر برائے قومی دفاع ہولوسی اکار نے کہاکہ بہترین کوالٹی, کم لاگت اور انتہائی کم مدت میں اس جہاز کی تعمیر اہم کامیابی ہو گی یہ منصوبہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ اور دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دے گا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زبیدہ جلال نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بحری جہاز کی مقامی سطح پر تعمیر خود انحصاری کے حصول میں خوش آئند ہے اس منصوبے کی تعمیر سے مقامی جہاز سازی کی صنعت اور کراچی شپ یراڈ کی صلاحیتوں میں مزید ا ضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

مینجنگ ڈائریکٹر کراچی شپ یارڈنے اپنے خطاب میں کہاکہ جہاز سطح آب ,زیر آب اور فضا میں مار کرنے والے ہتھیاروں اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سینسرز سے لیس ہے جہاز کی تعمیر 2024 میں مکمل ہو جائے گی جہاز کی پاکستان کے بحری بیڑے میں شمولیت سے خطے میں امن وامان اور استحکام کو فروغ حاصل ہوگا۔