ؔ راولپنڈی،پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنے دور اقتدار میں غریب عوام کیلئے بہتر فیصلے کئے،چوہدری ظہیر محمود

اتوار 25 اکتوبر 2020 20:45

ً راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنے دور اقتدار میں غریب عوام کیلئے بہتر فیصلے کئے آج بھی غریب عوام کی اکثریت پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ساتھ کھڑی ہے پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میںجلد اقتدارمیں آکر عوام کو ان حکمرانوں سے نجات دلائے گی موجودہ نا اہل حکمرانوںنے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا پیپلز پارٹی عوام کی مشکلات کیلئے سرگرم عمل ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں تمام کارکن مبارکبادکے مستحق ہیں جنہیں نوٹفکشن جاری ہوئے ہیں ان سب کو مبارکباد پیش کرتے ہین اور امید ہے کہ وہ پارٹی کوفعال بنائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا کا اظہار انہوںنے ضلعی و تحصیل آفس میں صدر کا نوٹیفکیشن دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحصیل صدر راجہ منصور اختر نے سید الامین یو سی ۱ چک جلال دین ، راجہ صغیر صدر یو سی لکھن، راجہ راقب جنرل سیکرٹری یو سی دھمیال، صدر یو سی دھمیال راجہ عامر جہانگیر میں نوٹیفیکشن تقسیم کئے یاد رہے کہ عامر جہانگیر مسلم لیگ ق اور راجہ صغیر مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شال ہوئے ہیں۔

اس موقع پرترجمان و نائب ضلعی صدر راجہ وحید یونس ستی سید ذاکر علی شاہ سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 12راجہ اسفند یار، نائب تحصیل صدر بشارت بھٹیء، سابق امید واراجہ طارق محمود ضلعی آفس سیکرٹری راجہ ادیب و گیگر بھی موجود تھے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل صدرراجہ منصوراختر نے نومنتحب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ پارٹی قیادت نے ان پر جو اعتماد کیا ہے وہ پارٹی کو فعال بنانے کیلئے اس پر پورا اتریں گے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے تمام عہدیداروں کوجو ذمہ داری دی ہے اسے پورا کرنے کیلئے امید ہے کہ وہ دن رات کوشاںرہیں گی