معروف صحافی ایس کے نیازی کے بھائی حاجی محمد حسن نیازی کی قر آن خوانی ،مرحوم کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں

قرآن خوانی میں ممتاز شخصیات کے علاوہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اسلام کی سربلندی اور دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کی مدد اور خدمت کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں ،ایس کے نیازی

اتوار 25 اکتوبر 2020 23:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) ملک کے معروف صحافی ، پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر ،روز ٹی وی کے چیئرمین ایس کے نیازی (تمغہ امتیاز)کے بڑے بھائی حاجی محمد حسن خان نیازی کی قرآن خوانی راولپنڈی میںکی گئی قرآن خوانی ویسٹریج ون کی جامعہ مسجد دارالتجوید رحمانیہ میں اد ا کی گئی جس میں ممتاز شخصیات کے علاوہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر قران خوانی بھی کی گئی اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں ایس کے نیازی نے قرآن خوانی میں شرکت کے لئے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایس کے نیازی نے کہا کہ وہ اسلام کی سربلندی اور دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کی مدد اور خدمت کے لیئے ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں اور اس کام کی ترغیب انھیں قاری عبید الرحمان نے دلائی انھوں نے کہا کہ میں نے میانوالی میں مساجد کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے ایک کروڑ سے زائد رقم کے پروجیکٹ شروع کر رکھے ہیں جبکہ راولپنڈی اسلام آباد کی مساجد کے لیئے بھی کام کر رہا ہوں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ جامعہ مسجد دار التجوید رحمانیہ کی تعمیر نو کا اعزاز انھیں اللہ نے عطا کیا اور اسکا افتتاح اس وقت کے صدرمملکت جنرل ضیا الحق مرحوم نے کیا تھاقرآن خوانی میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ،پنجاب کے صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ ،ممبر پنجاب اسمبلی حاجی امجد ،سینئر حاضر اورریٹائرڈ فوجی افسران نے شرکت کی اور ایس کے نیازی کے گھر آ کر ان سے اظہار تعزیت اور مر حوم و مغفور کیلئے دعائے مغفرت کی،نیزپنجاب فوڈ اتھارٹی کے چیئر مین عمر تنویر، عامر خان مندو خیل ، ایمل بٹ ، سردار سہیل،ابرار جنجوعہ ،راجہ شاہنواز سرفراز، مبین خان نیازی،سلمان نعیم ، ابرہیم خان محسود، زکریا فرقان مانگٹ، معروف صحافیوں مہتاب خان ، اسلم خان ،حاجی صدیق انظر، پی ٹی وی نیوز کے شعبہ کرنٹ افیئر کے سربراہ رشید خان نیازی ، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شیر علی خان نیازی ، معروف کاروباری شخصیت عمران خان نیازی کے علاوہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔