لاہور: (ن) لیگی رہنما کے گھرموٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

پیر 26 اکتوبر 2020 20:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) تھانہ مزنگ سے چند فرلانگ کے فاصلے پر رہائش پذیر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ارشد بھٹی کے گھر پر فائرنگ ٴجبکہ ملزم فائرنگ کرنے کے بعد موقع پر فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم گزشتہ رات کے وقت ن لیگی رہنما ارشد بھٹی کے گھر کے باہر پہنچا جہاں ملزم نے ایک ہاتھ سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دوسرے ہاتھ سے ارشد بھٹی کے گھر پر چھ فائر کئے اور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی تھانہ مزنگ پولیس نے ملزم کے خلاف کوئی مقدمہ درج کیا ہے۔ واضح رہے کہ ارشد بھٹی تھانہ مزنگ کی ساتھ والی گلی میں رہائش پذیر ہے۔