مسلم فٹبالر نے فرانس کی نمائندگی سے انکار کی خبروں کی تردید کردی

صحافتی آزادی کا غلط استعمال کرتے ہیں ،یہ بھی نہیں سوچتے کہ اس کا کسی کی زندگی پر کیا اثر ہوگا، فٹبالر

پیر 26 اکتوبر 2020 22:56

مسلم فٹبالر نے فرانس کی نمائندگی سے انکار کی خبروں کی تردید کردی
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) مانچسٹر یونائیٹڈ کے عالمی شہرت یافتہ مسلم فٹبالر پال پوگبا نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی جانب سے اسلام مخالف بیان پر فرانس کی نمائندگی سے انکار کی خبروں کی تردید کردی۔پال پوگبا نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہ تو میں نے ایسا کہا ہے اور نہ ہی ایسا سوچا ہے۔

(جاری ہے)

فٹبالر کے مطابق وہ اس بات پر سخت ناراض اور مایوس ہیں کہ کچھ میڈیا ادارے بے بنیاد سرخیوں کیلئے مجھے استعمال کرکے ایک انتہائی حساس موضوع میں فرانسیسی ٹیم کو گھسیٹ رہے ہیں۔پوگبا کے مطابق وہ ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کے خلاف ہیں، میڈیا کے کچھ نمائندے خبر بناتے وقت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خبر کی تصدیق نہیں کرتے اور صحافتی آزادی کا غلط استعمال کرتے ہیں اور یہ بھی نہیں سوچتے کہ اس کا کسی کی زندگی پر کیا اثر ہوگا۔فرانسیسی مسلم فٹبالر نے غلط خبر شائع کرنے اور اسے پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :