پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:07

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ کے لیے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے پانچویں روز کھلاڑیوں نے مسلسل چار گھنٹے تک بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی عملی مشقوں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

کیمپ کی نگرانی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کر رہے ہیں جنہوں نے کھلاڑیوں کی تکنیکی اور فنی صلاحیتوں کو نکھارنے پر خصوصی توجہ دی۔

باؤلنگ کوچز جنید خان اور طاہر خان نے کھلاڑیوں کو باؤلنگ میں مہارت بڑھانے کے لیے مفید مشورے اور عملی ٹپس فراہم کیں جب کہ فیلڈنگ کوچ عبدالسعد نے خواتین کھلاڑیوں کو فیلڈنگ اور کیچنگ کی خصوصی مشقیں کرائیں۔ فٹنس پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے اسٹرنتھنگ و کنڈیشنگ کوچ محمد رمضان سلاچی نے کھلاڑیوں کو جدید تقاضوں کے مطابق جسمانی فٹنس بہتر بنانے کی ٹریننگ دی۔