آسٹریلین ہائی کمیشن کے تعاون سے سمر ہاکی کیمپ کا انعقاد"

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:59

آسٹریلین ہائی کمیشن کے تعاون سے سمر ہاکی کیمپ کا انعقاد"
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)اسٹار وومن اسپورٹس اکیڈمی جیکب آباد کی جانب سے ساتویں سمر ہاکی کیمپ کا آغاز اسلام آباد میں جو کے پہلی بار آسٹریلین ہائی کمیشن کے بہترین تعاون سے ممکن ہوا۔ جس میں جیکب آباد ، سکھر، خیرپور اور شہید بینظیر آباد کی خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی کی تاریخ میں یہ پہلا کیمپ ہے جس میں بہترین رہائش، کھانا، تربیت ، کوچز اور ٹریول کا انتظام کیا گیا ہے نہ صرف یہ اسکے ساتھ ساتھ تمام کھلاڑیوں میں یونیفارم ، بیگ، اور مذید ہاکی میں استعمال ہونے والے سامان مہیا کیے گئے۔

اسٹار وومن اسپورٹس اکیڈمی کی بانی ارم بلوچ صاحبہ کا کہنا ہے کہ میں بہت مشکور ہوں آسٹریلین ہائی کمیشن کی جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا اور اس تربیتی کیمپ کو ممکن بہترین اور تاریخی بنانے میں اپنا عمدہ کردار ادا کیا۔یہ کیمپ جونیئر خواتین کھلاڑیوں کے لیے تھا جنکی عمر 21 سال سے کم ہے اور اس کیمپ کا سب سے بڑا فائدہ سندھ صوبہ کی اندرونی سندھ کی ٹیم کو مظبوط بنانا ہے۔