پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلٹ ہے، محسن بیگ

ہفتہ 12 جولائی 2025 19:59

پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلٹ ہے، محسن بیگ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلٹ ہے، نوجوانوں کیلئے فٹبال میں مستقبل روشن ہے، پروفیشنل فٹبال لیگ پاکستان کو عالمی فٹبال کے نقشے پر لا سکتا ہے۔ ان خیالات کا سینئر صحافی اور تجزیہ کار محسن جمیل بیگ نے راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس کی قیادت صدر ابوبکر بن طلعت نے کی جس میں نامور میڈیا اداروں سے تعلق رکھنے والے سینئر اسپورٹس جرنلسٹس بھی موجود تھے۔

محسن بیگ نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کا زبردست ٹیلنٹ موجود ہے، لیکن اس کو عملی شکل دینے کے لیے درمیانی اور طویل المدتی منصوبہ بندی ناگزیر ہے تاکہ قومی سطح پر کھیل کے معیار کو بلند کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاہم حکومت کے ساتھ مل کر ایک ایسا مستقبل تعمیر کرنے کے لیے پرعزم ہیں جہاں ہر بچہ اپنے فٹبال کے خواب کو پورا کرنے کا موقع پا سکے۔ پاکستان میں کھیلوں کے حوالے سے غیرمعمولی صلاحیت موجود ہے۔

اگر ہم درست پلیٹ فارمز مہیا کریں تو ہم چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو منظرِ عام پر لا سکتے ہیں اور نوجوانوں کو فٹبال کی طرف راغب کر سکتے ہیں۔محسن بیگ نے سپورٹس جرنلسٹس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف عوامی رائے سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ پالیسی سازی پر بھی اثر انداز ہوتے سمیت کھیلوں کے ڈھانچے میں موجود خامیوں کی نشاندہی کر کے متعلقہ اداروں کو جوابدہ بناتے ہیں۔ رسجا کیصدر ابوبکر بن طلعت، پیٹرن عبدالمحی شاہ، چیئرمین شکیل اعوان نے محسن جمیل بیگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نوجوانوں کے کھیلوں کے فروغ کے لیے ان کی قیمتی معاونت اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔