قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کادوسرا روز مکمل
پیر 26 اکتوبر 2020 23:07
(جاری ہے)
کپتان شان مسعود 134 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ناردرن کے نعمان علی نے 4 اور اطہر محمود نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔یاد رہے سدرن پنجاب نے میچ کے دوسرے روز 1 وکٹ کے نقصان پر 174 رنز سے اپنی پہلی اننگزکا آغاز کیا تھا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کے دوسرے روز فواد عالم کے ناقابل شکست 90 رنز کی بدولت سندھ نیسنٹرل پنجاب کے 207 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 196 رنز بنالیے ہیں جبکہ اس کی 4 وکٹیں باقی ہیں۔تابش خان 17 کے انفرادی اسکور سے فواد عالم کے ہمراہ میچ کے تیسرے روز کا آغاز کریں گے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اب تک 83 رنز کی شراکت قائم ہوچکی ہے۔ احمد بشیر اور وقاص مقصود 2،2 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ ا س سے قبل سنٹرل پنجاب کی ٹیم میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز کے مجموعے میں صرف 2 رنز کا اضافہ کرسکی اور پوری ٹیم 207 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ کا دوسرا روز بلوچستان کے نام رہا۔ 195 رنز کی سبقت سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی بلوچستان کی ٹیم نے میچ میں مجموعی طور پر 229 رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے اور اس کی ابھی 9 وکٹیں باقی ہیں۔ دن کے اختتام پر بلوچستان نے اپنی دوسری اننگز میں 1 ایک وکٹ کے نقصان پر 34 رنز بنالیے ہیں۔ سمیع اسلم 15 اورنائٹ واچ مین خرم شہزاد 4 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل بلوچستان نے میچ کے دوسرے روز 7 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز سے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو ان کی پوری ٹیم 362 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بسم اللہ خان 118 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کے پی کے اسپنر ساجد خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں خالد عثمان اور کامران غلام کے علاوہ کے پی کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہرسکا اور ان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بلوچستان کے خرم شہزاد نیتباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 27 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کپتان یاسر شاہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ خالد عثمان 57 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کامران غلام نے 42 رنز بنائے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.