معاشرے کی اصلاح کیلئے ہمیں سب سے پہلے اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہو گا‘ ثمینہ پیرزادہ

جب ہم اپنی ذمے داریاں ایمانداری سے پوری کرینگے تو معاشرے میں خود بخود سدھار آتا جائیگا‘ سینئر اداکارہ

منگل 27 اکتوبر 2020 11:42

معاشرے کی اصلاح کیلئے ہمیں سب سے پہلے اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہو گا‘ ثمینہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ معاشرے کی اصلاح کے لئے ہمیں سب سے پہلے اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہو گا ،جب ہم اپنی ذمے داریاں ایمانداری سے پوری کریں گے تو معاشرے میں خود بخود سدھار آتا جائے گا ۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم برائیوں کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈال کر خود کو بری ذمہ سمجھتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے ۔

(جاری ہے)

دنیا میں ترقی یافتہ قوموں کی وجہ ان کے شہریوں کا احساس ذمے داری ہے ، وہ رات گئے اہلکار نہ ہونے کے باوجود بھی ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہیں اور ان ممالک میں جرم کرنے پر بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جاتی ہے ۔ ان ترقی یافتہ ممالک میں پروٹوکول کا کوئی تصور دور تک موجود نہیں اور اسی وجہ سے ان ممالک کے شہری بھی اپنی حکومتوں سے خوش نظر آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے تمام لوگوں کو اپنا اپنا کردار کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ حکومت کو احساس ذمے داری کا شعور اجاگر کرنے کے لئے میڈیا پر آگاہی مہم کا آغاز بھی کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :