کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی سطح پر حصول انصاف تک اجاگر کرتے رہیں گے،وزیر داخلہ

ہر پاکستانی کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ہمیں آپ کی تکالیف کا احساس ہے،ہم آخری دم تک اپنے کشمیری بھائیوں کی آواز بنیں گے، اعجاز شاہ

منگل 27 اکتوبر 2020 13:46

کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی سطح پر حصول انصاف تک اجاگر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی سطح پر حصول انصاف تک اجاگر کرتے رہیں گے،ہر پاکستانی کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ہمیں آپ کی تکالیف کا احساس ہے،ہم آخری دم تک اپنے کشمیری بھائیوں کی آواز بنیں گے۔کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آج کے دن کشمیری بھائیوں پر قابض ہو کر بھارت نے ظلم کی داستان کا آغاز کیا اور وہ 73 سال سے اپنے حق کی جنگ لڑ رہے ہیں- اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کو ان ہی کے علاقے میں اقلیت بنانا چاہتا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ لاکھوں کشمیریوں کو اپنے ہی گھروں میں قیدی بنا دیا گیا ہے، آج میں ایک دفعہ پھر آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے تمام کشمیریوں کو، باور کروانا چاہتا ہوں کہ آپ تنہا نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میں سلام پیش کرتا ہوں تمام کشمیریوں کو کہ انہوں نے مظالم کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے اور آج 73 سال گزرنے کے بعد بھی اپنے حق کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہر پاکستانی آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ہمیں آپ کی تکالیف کا احساس ہی- وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی سطح پر حصول انصاف تک اجاگر کرتے رہیں گی- اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ آج دنیا کے سامنے ہندوستان کا اصلی چہرہ ہے نقاب ہو چکا ہی- انہوںنے کہاکہ 5 اگست 2019 اور اس کے بعد ہونے والے اقدامات بھارت کی آر ایس ایس اور فاشسٹ ایجنڈے کی عکاسی کرتے ہیں- انہوںنے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ آر ایس ایس سے لے کر واجپائی اور پھر گجرات مظالم سے مودی کے تمام اقدامات ایک مہم کے تحت کئے گئے اور بھارت کا سیکیولر ڈرامہ بھی بے نقاب پو چکا ہی- انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان بطور سفیر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،انہوں نے اقوام متحدہ میں جس طرح کشمیریوں کے لئے آواز اٹھائی اس کی مثال نہیں ملتی- انہوںنے کہاکہ ہم آخری دم تک اپنے کشمیری بھائیوں کی آواز بنیں گی- انہوںنے کہاکہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ،انشاء اللہ ہم کامیابی سے ہمکنار ہوں گے اور کشمیری آزادی کی فضا میں سانس لے سکیں گی- انہوںنے کہاکہ مودی کو آج پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کے جبر و ظلم سے کشمیریوں کے حوصلے پست ہو گئے ہوتے تو آج بھارت کو کرفیو کا سہارا نہ لینا پڑتا اور یہ کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے -