امریکی حکمران پارٹی ری پبلکن کی نامزد کردہ امیدوار ایمی کونی بیریٹ کو سپریم کورٹ کا جج منتخب کر لیا گیا

منگل اکتوبر 14:01

امریکی حکمران پارٹی ری پبلکن کی نامزد کردہ امیدوار ایمی کونی بیریٹ ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) امریکی حکمران پارٹی ری پبلکن کی نامزد کردہ امیدوار ایمی کونی بیریٹ کو سپریم کورٹ کا جج منتخب کر لیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ا مریکی سینیٹ نے ان کی نامزدگی کو منظور کیا۔

(جاری ہے)

یوں سپریم کورٹ میں ری پبلکن کے نامزد کردہ ججوں کی تعداد چھ ہو گئی جبکہ تین کو ڈیموکریٹ پارٹی نے اس منصب کے لیے نامزد کیا تھا۔ امریکا میں قانون سازی میں ججوں کا کردار انتہائی اہم ہو سکتا ہے، اس لیے قدامت پسندوں کی اس اکثریت کو ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔