
گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان پر مسلم دنیا سراپا احتجاج
کویت، الجزائر اور فلسطین سمیت کئی ممالک کی مارکٹس اور سوپر اسٹورسے فرانسیسی مصنوعات بھی ہٹا دی گئیں
منگل 27 اکتوبر 2020 17:29

(جاری ہے)
ترک صدر طیب اردگان نے مسلمانوں سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی صدر کو اپنا دماغی معائنہ کرانے کی ضرورت ہے۔
آزادی اظہار رائے کے نام پر ممتاز شخصیات کی گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی۔دریں اثنا ایران میں فرانسیسی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا جب کہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ فرانسیسی صدر انتہا پسندی کو ہوا دے رہے ہیں، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں دنیا بھر کے مسلمانوں کی حرمت کی توہین کی گئی جس سے ہر مسلمان دل گرفتہ ہے۔ نوآبادیاتی حکومتوں کے ذریعے طاقت اور اختیار حاصل کرنے والے مسلمانوں کو اپنی نفرت کا شکار بناتے ہیں۔ادھر عراق میں بھی فرانسیسی سفارت خانے کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے فرانسیسی صدر سے متنازعہ بیان پر مسلمانوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ تیونس میں بھی فرانسیسی صدر کے بیان پر احتجاجی مظاہرہ ہوا۔دوسری جانب خلیجی ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ گئی ہے کویت کے بعد قطر، بحرین، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں فرانسیسی اشیا کے بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔ کویت، الجزائر اور فلسطین سمیت کئی ممالک کی مارکٹس اور سوپر اسٹورذ سے بھی فرانسیسی مصنوعات ہٹا دی گئیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ کا دبائو برطرف، دو طرفہ تعلقات کو بڑھائیں گے ، پیوتن اور مودی کا اتفاق
-
لندن ، سرکاری دورے پر ٹرمپ کی آمد،عوام کا بڑا احتجاجی مظاہرہ
-
آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
-
امریکی صدر ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
-
امریکا اورچین میں ٹک ٹاک کی سروس جاری رکھنے کا معاہدہ طے
-
بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
-
بارشوں اور سیلاب سے بھارتی پنجاب میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان
-
صدر ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرے متوقع
-
محمد بن سلمان سے ایرانی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
-
امریکہ اورچین کے درمیان ٹک ٹاک معاہدہ طے پا گیا، ٹرمپ کا اعلان
-
غزہ سے لاکھوں بچوں سمیت بھوکے اور پیاسے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو غیر انسانی ہے ، یونیسف
-
ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.