عمرکوٹ پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری

چار کروڑ روپوں مالیت کی منشیات جس انڈین گٹکا،سفینہ ،نان کسٹم پیڈسگریٹوں کے کارٹنز اور گٹکے کی تیاری میں استعمال ہونیوالا کیمیکل برآمد

منگل 27 اکتوبر 2020 18:25

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) عمرکوٹ پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، ڈی ایس پی ایوب درس کی سربراہی میں عمرکوٹ سٹی پولیس نے کاروائی کرکے چار کروڑ روپوں مالیت کی منشیات جس انڈین گٹکا،سفینہ ،نان کسٹم پیڈسگریٹوں کے کارٹنز اور گٹکے کی تیاری میں استعمال ہونیوالا کیمکل برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاجبکہ ایک ملزم کوگرفتار بھی کرلیاہے۔

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پرڈی ایس پی عمرکوٹ محمد ایوب درس تعلقہ تھانہ ایس ایچ او وجے کمار کھتری اور سٹی ایس ایچ او خلیل کنبھر کی قیادت میں مشترکہ کامیاب کارروائی کے دوران میرپوخاص عمرکوٹ روڈ پر ناکے لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران مال سے لوڈ دو ٹرکوں کو روک کر تلاشی لی گی توٹرکوں سے مبینہ طورپر چار کروڑ مالیت کی منشیات برآمد کی گئی اس موقع پرایس ایچ او تعلقہ وجے کمار کھتری نے میڈیاکوبتایاکہ تحویل شدہ ٹرکوں میں نشہ آور منیشات سفینہ جی این ڈی اور گٹگے میں استعمال کیلئے کیمکل اور نان کسٹم پیڈ سگریٹ و دیگرمضر صحت اشیا بھی شامل ہے ایس ایچ او تعلقہ وجے کمارکھتری نے بتایاکہ یہ آپریشن بلاامتیازبلاتفریق جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ذرائع نے بتایاکہ مبینہ طورپر برآمد شدہ منیشات بدنام زمانہ منشیات فروش جیسارام مالھی کی بتائی جاتی ہے جس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا یے جبکہ پولیس نے ایک شخص ھریجی مالھی کو حراست میں بھی لیا گیا ہے ایس ایچ او سٹی خلیل کنبھرنے بتایاکہ شہر کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے کاروائیاں جاری رہیں گی شہری بھی تعاون کریں تو بہت جلد منشیات اور منشیات فروشوں کا صفایاکردیں گے ۔

ڈی ایس پی عمرکوٹ محمد ایوب درس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ برآمد کی گئی منشیات کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے دوسری طرف عمرکوٹ کے سماجی مذہبی عوامی اور شہریوں نے عمرکوٹ پولیس کی جانب سے بڑھتی ہوئی منشیات فروشی کیخلاف بھرپور آپریشن کا خیرمقدم کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ دیگر سماجی معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :