پنجاب کے 70 فیصد تعلیمی اداروں میں منشیات کااستعمال تشویشناک ہے ،سندس سہیل
اس وقت ملک میں 76لاکھ سے زائد لوگ منشیات کا استعمال کررہے ہیں جس میں نوجوانوں کا حصہ 80فیصد کے قریب ہے،نوجوانوں کو منشیات سے بچانا کورونا اٹیک سے بھی زیادہ ضروری ہے ،ممتازسائیکولوجسٹ کا سیمینار سے خطاب
منگل 27 اکتوبر 2020 20:48
(جاری ہے)
سیمینار کی صدارت ماجو کے نفسیات کے شعبہ کی سربراہ مریم حنیف غازی نے کی جبکہ ذ ہنی صحت کے سائیکولوجسٹ ڈاکٹر محمد عمران نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
سندس سہیل خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب کے 70 فیصد تعلیمی اداروں میں منشیات کااستعمال تشویشناک بات ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کے خلاف موثر کاروائی نہ کرنے کی بنا پر اب ہر طبقہ کے لوگ منشیات کے استعمال کے عادی ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کے لئے ہمیں اپنا فیملی سسٹم کو مستحکم کرنا ضروری ہے ،والدین کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں، گھر کے بزرگ نوجوانوں کے مسائل پر بات چیت کریں اور ان کے حل کے لئے رہنمائی کریں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نوجوان طبقہ میں منشیات کے استعمال کو روکنے پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس موضوع پر گروپ کی شکل میں بحث و مباحث کا اہتمام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں فیملی،تعلیمی اداروں اور کمیونیٹی کے لوگوں کے درمیان اشتراک کار پیدا کرنا بھی ضروری ہے کیونکہ اگر معاشرہ کا کوئی فرد نفسیاتی مسائل کا شکار ہوکر منشیات کے استعمال کی جانب راغب ہوتا ہے تو پھر 60فیصد لوگ منشیات کے استعمال کی جانب راغب ہوتے ہیں۔ذہنی صحت کے سائیکولوجسٹ ڈاکٹر محمد عمران نے کہا کہ بہترین شخص وہ ہے جو دوسروں کو فائیدہ پہنچائے،نفسیات روح کی اسٹڈی کا علم ہے اور ہم اپنے اعمال کے لئے خود کو جوابدہ ہوتے ہیںتا ہم اپنے کچھ اعمال پر ہم معاشرہ کو بھی جوابدہ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا انسان کے لئے دولت اور طاقت کا نشہ بہت خطرناک ہوتا ہے،نشہ کی کئی اقسام ہوتی ہیں میوزک سننا بھی ایک نشہ ہے ،انسان کو اپنے اسٹیٹس غرور نہیں کرنا چاہیے کیونکہ خداوند کریم کو اعتدال اور عاجزی پسند ہے۔#متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.