
جولائی تا اگست1004ارب ٹیکس کی مد میں جمع کیا گیا جو ٹارگٹ سے زیادہ ہے
قرضوں کی ادائیگیوں کے بعد بچنے والے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ ہوا، پچھلے سال کی نسبت اسی مدت میں برآمدات میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا: وزیر منصوبہ بندی کی کابینہ کو بنیادی معاشی اعشاریوں پر تفصیلی بریفنگ
محمد علی
منگل 27 اکتوبر 2020
23:01

(جاری ہے)
لارج سکیل مینوفیکچرنگ شعبے میں گذشتہ سال اسی دورانیے کے مقابلے میں 3.7فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب وزارت خزانہ نے بھی ملک کی معاشی صورتحال پر ماہانہ رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، چینی اور گندم کی درآمد میں تیزی سمیت ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، نومبر میں مقامی پیداوار آنے سے ٹماٹر اور پیاز سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی آئے گی، جلد خراب ہونیوالی اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھی۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 7.3 فیصد سے 9.3 فیصد رہنے کا امکان ہے، گزشتہ ہفتے مہنگائی 0.23 فیصد کمی سے 7 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئی۔محکمہ خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں زرمبادلہ ذخائر میں 4 ارب 15 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مجموعی زرمبادلہ ذخائر 19 ارب 29 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ذخائر کی مالیت 15 ارب 13 کروڑ ڈالر تھی۔رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں ترسیلات زر میں میں 31.1 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری میں بھی 23.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی تا ستمبر 2020 کرنٹ اکائونٹ 80 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، 3 ماہ میں برآمدات 10.5 فیصد کمی سے 5.4 ارب ڈالر رہیں، درآمدات میں 3.8 فیصد کمی اور حجم 10.6 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
مزید اہم خبریں
-
بارشوں کے باوجود لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے کمی ریکارڈ
-
شرح سود 11فیصد برقراررکھنے پر صنعت کاروں کا مایوسی کا اظہار
-
قطر ہمارا قریبی اتحادی ہے‘اسرائیل دوبارہ حملہ نہیں کرئے گا.صدرٹرمپ
-
اسرائیل کو عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی کا سامنا ہے .نیتن یاہو کا اعتراف
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ، وزیراعظم
-
امریکی کانگریس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ دار پاکستانی حکام پر پابندیوں کا بل
-
عائشہ عمر کو ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید کا سامنا، پابندی کے مطالبے پر پیمرا کا مؤقف بھی آگیا
-
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے.سلمان اکرم راجہ
-
بحیرہ عرب سے درمیانی شدت کی مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل
-
سیلابی ریلہ سندھ میں داخل ، گھر دریا کی بے رحم موجوں میں بہہ گئے
-
ملک بھرمیں بارشیں اور سیلاب 24گھنٹوں میں مزید 4افراد جاں بحق
-
بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ ختم یا معطل نہیں کرسکتا ، کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کےلئے تیار ہیں.اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.