Live Updates

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر عہدیدار مستعفی

تحریک انصاف سندھ کے شمالی ریجن کے جنرل سیکرٹری مبین احمد جتوئی نے استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا

Shehryar Abbasi شہریار عباسی بدھ 28 اکتوبر 2020 01:04

پاکستان تحریک انصاف  سندھ کے سینئر عہدیدار مستعفی
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر2020ء) پیپلز پارٹی کے گڑھ میں تحریک انصاف کی بنیادیں کمزور پڑنے لگیں، پی ٹی آئی کے اہم عہدیدار مستعفی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے علاقے لاڑکانہ سے مبین احمد جتوئی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ مبین جتوئی تحریک انصاف سندھ کے شمالی ریجن کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز تھے۔ مبین جتوئی سب سے پہلے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے عہدیداران میں سے تھے اور عمران خان کے دیرینہ ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔

مبین جتوئی نے اپنا استعفیٰ پارٹی کو بھجو ا دیا ہے۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی لاڑکانہ کے صدر شفقت انڑ نے بھی تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی ۔ اس کے علاوہ سندھ کے سابق وزیراعلیٰ لیاقت جتوئی بھی پارٹی سے ناراض ہیں اور بالکل الگ ہو کر رہ گئے ہیں، اور انہوں نے قیادت سے شکایت بھی کی ہے کہ ان کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

لیاقت جتوئی تحریک انصاف کے جلسوں میں بھی شرکت نہیں کرتے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کے دورہ حیدر آباد کے دوران بھی لیاقت جتوئی وہاں موجود نہیں تھے، جبکہ ان کے بھائی حیدرآباد ڈویژن کے اعلیٰ عہدیدار ہیں لیکن وہ بھی وہاں موجود نہیں تھے جس سے تاثر یہی جا رہا ہےکہ سینیئر عہدیداران پارٹی قیادت سے ناراض ہیں، عمران خان کی جانب سے نظر انداز کیے جانے کے بعد دیگر بھی کئی پرانے ارکان پارٹی سے نالاں نظر آتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات