برائلر گوشت اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

بدھ 28 اکتوبر 2020 15:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) برائلر گوشت اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ دال اور سبزیوں کی قیمتیں پہلے ہی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔آٹے کا ریٹ بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیس کلو آٹے کا تھیلا 1200روپے میں فروخت ہورہا ہے۔حکمران عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین رہے ہیں۔مطالبہ ہے کہ صوبے میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر جامع حکمت عملی بنائی جائے۔