جوبائیڈن نے ٹرمپ کو نوسرباز قرار دے دیا، ٹرمپ کا جیت کر معیشت بحالی کا دعوی

ْٹرمپ نے کورونا وائرس کی وبا کو بڑی قابلیت سے سنبھالا،جو بائیڈن کاامریکی صدر پر طنزیہ وار

بدھ 28 اکتوبر 2020 16:22

جوبائیڈن نے ٹرمپ کو نوسرباز قرار دے دیا، ٹرمپ کا جیت کر معیشت بحالی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) امریکا میں انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی، ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹرمپ کو نوسرباز قرار دے دیا۔ صدر ٹرمپ کہتے ہیں وہ جیت کر معیشت کو بحال کر دیں گے۔ تقریبا 7 کروڑ امریکی شہریوں نے ارلی ووٹنگ کے ذریعے اپنی رائے دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں حریفوں کی انتخابی مہم آخری ہفتے میں داخل ہو گئی۔

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹرمپ کو نوسرباز قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ریبپلکنز کی حامی سمجھی جانے والی ریاست جارجیا میں خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے طنزا کہا کہ صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وبا کو بڑی قابلیت سے سنبھالا۔ریاست مشی گن میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جیت کر معیشت کو بحال کر دیں گے اور اگر بائیڈن جیت گئے تو امریکی اکانومی کا کوئی حال نہیں رہے گا۔ وہ تقریر کے بعد اپنے حمایتیوں کو خوش کرنے کے لیے جھومنا نہیں بھولے۔ سخت سردی کے باوجود صدر ٹرمپ کے حامی بڑی تعداد میں سڑکوں پر آئے، انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ نام کا فلوٹ بنا رکھا تھا۔