حکومت کا پنجاب کے تمام شہریوں کو صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہدایت کی ہے کہ ایک سال کے اندر پنجاب کے تمام شہریوں کو صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے پر کام شروع کردیں اور پنجاب کے تمام شہریوں بالخصوص بیواؤں اور خواجہ سراؤں کو ترجیحی بنیادوں پر انصاف صحت کارڈ جاری کیے جائیں: وزیراعظم عمران خان

Shehryar Abbasi شہریار عباسی بدھ 28 اکتوبر 2020 20:09

حکومت کا پنجاب کے تمام شہریوں کو صحت انصاف کارڈ  جاری کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے تمام شہریوں کو انصاف ہیلتھ کارڈ دینے کا اعلان کردیا ۔ لاہور کے ایوان اقبال میں ڈاکٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خواہ کے بعد پنجاب کے بھی تمام شہریوں کو صحت انصاف کارڈ فراہم کیے جائیں گے، اس حوالے سے وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہدایت کی ہے کہ ایک سال کے اندر پنجاب کے تمام شہریوں کو صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے پر کام شروع کردیں اور پنجاب کے تمام شہریوں بالخصوص بیواؤں اور خواجہ سراؤں کو ترجیحی بنیادوں پر انصاف صحت کارڈ جاری کیے جائیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صحت ہیلتھ کارڈ کی فراہمی ایک سال کے اندر صوبے میں یقینی بنائی جائے گی ۔ صحت کارڈ غریب اور امیر کا فرق ختم کردے گا ، ملک کے دوردراز علاقوں میں پرائیویٹ ہسپتال کھلیں گے ۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کے لیے ہسپتالوں کو رعایتی قیمت پر زمین دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں اصلاحات لائیں گے جس کے باعث فارما انڈسٹری ترقی کرے گی۔

ادویات کی قیمتیں کم اور معیار بڑے گا۔ اسپتالوں کیلئے آلات کی درآمد پر ٹیکسز کا خاتمہ کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ خدشہ ہے کہ کورونا کی دوسری لہر آ سکتی ہے اور کیسز بڑھنے سے اس کے آثار بھی نظر آرہے ہیں ۔مجھے زیادہ خوف ان شہروں کے حوالے سے ہے جہاں پر آلودگی ہے جہاں سموگ زیادہ ہے ،اگر ہم نے دو مہینے صحیح طریقے سے گزار لئے تو اس کا خدشہ نہیں رہے گا ، لاہور میں اب سے نومبر کے آخر تک سموگ آتی ہے ، اس میں وائرسززیادہ ہوتے ہیں اس لئے ہمیں بڑی احتیاط کرنا پڑے گی، اسی طرح کراچی ، گوجرانوالہ ،فیصل آباد اور پشاور میں بھی زیادہ خطرات ہیں۔

میں اس پلیت فارم سے قوم سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ اگلے دو مہینے احتیاط سے گزاریں، کیونکہ اس سے ہیلتھ ورکرز پر دبائو پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز دکھی لوگوں کی خدمت کرکے خدا کی قربت کے حصول کا کام کررہے ہیں ، لوگ بعض اوقات جو بات اپنے گھر والوںسے نہیںکرتے وہ ڈاکٹرز سے کر لیتے ہیں۔ معاشرے میں ڈاکٹرز کی بڑی عزت اور مقام ہوتا ہے ۔