جامعہ سندھ جامشورو میں نومبر سے کلاسز چلانے کا فیصلہ، 15-15 روز میں دو شفٹوں فرسٹ و فائنل ایئرز اور سیکنڈ و تھرڈ ایئرز کی کلاسز چلانے پر اتفاق

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:05

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) جامعہ سندھ جامشورو میں نومبر سے کلاسز چلانے کا فیصلہ، 15-15 روز میں دو شفٹوں فرسٹ و فائنل ایئرز اور سیکنڈ و تھرڈ ایئرز کی کلاسز چلانے پر اتفاق۔

(جاری ہے)

شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کی زیرصدارت پرو وائس چانسلرز، ڈینز، و دیگر تعلیمی و انتظامی سربراہان کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال و جامعہ میں کلاسز نومبر 2020 سے چلانے سے متعلق تفصیلی غور کیا گیا، اجلاس میں جامعہ سندھ کو 2 نومبر سے کھولنے پر اتفاق کیا گیا تاہم کورونا وبا سے بچنے کے لیے طلبا کو 15-15 روز میں دو گروپوں میں بلائے جانے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے، فیصلے کے تحت بیچلرس پروگرام کے تمام 57 ڈپارٹمنٹ کے سیکنڈ اور تھرڈ ایئرز کے طلبا کو پہلے 15 روز کے لیے بلائے جانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ فرسٹ اور فائنل ایئرز کے طالبعلم اگلے 15 روز میں کلاسز کے لیے جامعہ آ سکیں گے، اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ نومبر، دسمبر اور جنوری کے دوران جاری رہنے والے سیکنڈ سیمسٹر کی کلاسز کے دوران ہفتہ کو بھی جامعہ سندھ کھلی رہے گی، ورکنگ آورز بھی بڑھائے جائیں گے، اجلاس میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر تمام 28 ہزار طلبا کو بیک وقت جامعہ طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہائوس میں اتفاق ہوا کہ کلاسز میں طلبا و اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی ہو گا، کلاسز میں جانے سے قبل ٹیمپریچر بھی چیک کیا جائے گا، سینیٹائزر کا استعمال بھی ضروری ہو گا، شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے خطاب کرتے ہویے کہا کہ جامعہ سندھ میں کلاسز چلانے کا فیصلہ طلبا کے مفاد کیا گیا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ ہاسٹلز میں کینٹین چلانے والوں کو سختی سے صفائی برقرار رکھنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :