شہرقائدمیں ماسک پہن کر گھر سے نکلنے کی پابندی پر عمل نہ ہونے کے برابر

جمعرات 29 اکتوبر 2020 12:49

شہرقائدمیں ماسک پہن کر گھر سے نکلنے کی پابندی پر عمل نہ ہونے کے برابر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) شہرقائدمیں ماسک پہن کر گھر سے نکلنے کی پابندی پر عمل نہ ہونے کے برابر ہے، دکان داربھی بغیر ماسک کے دکانوں پر موجود ہیں۔شہر قائد میں دکانوں اور مارکیٹس میں خریداری کے لیے آنے والے افراد بھی ماسک پہننے کی پابندی نہیں کر رہے۔بسوں میں سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا جا رہا، بسوں کے ڈرائیور، کلینر، کنڈکٹر اور بیشتر مسافر بغیر ماسک کے سفر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بازاروں میں رش ہے، لوگ بغیر ماسک کے سماجی فاصلے کا خیال رکھے بغیر گھوم پھر رہے ہیں۔مختلف ریسٹورینٹس میں اور شادی ہالز میں ماسک پہنے بغیر داخل ہونے نہیں دیا جاتا، تاہم اندر داخل ہونے کے بعد ماسک پہننے کی کوئی پابندی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے کوئی بھی ماسک نہیں پہنتا اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا جاتا ہے۔اس ساری صورتِ حال کے باعث بچے کنفیوز اور پریشان نظر آتے ہیں جنہیں صرف اسکول، مدارس میں ماسک کی سختی سے پابندی کرائی جاتی ہے جبکہ وہ شہر بھر میں کسی بھی جگہ اس حوالے سے پابندی اور حفاظتی اقدامات کی دھجیاں اڑتے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :