آل کراچی تاجر الائنس کے وفد کی سرپرست اعلی خواجہ جمال سیٹھی امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات

جمعرات 29 اکتوبر 2020 17:22

آل کراچی تاجر الائنس کے وفد کی سرپرست اعلی خواجہ جمال سیٹھی امیر جماعت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) آل کراچی تاجر الائنس کے وفد کی سرپرست اعلی خواجہ جمال سیٹھی اور چیئرمین حکیم شاہ کی قیادت میں جماعت اسلامی کراچی کے مرکز ادارا نورحق میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی اور کراچی کی موجودہ سیاسی و کاروباری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر کراچی تاجر الائنس کے سرپرست اعلی خواجہ جمال سیٹھی اور چیئرمین حکیم شاہ نے حافظ نعیم الرحمن کو پھولوں کا گلدستہ اور سندھ کی روایتی اجرت اور پیش کی اور کراچی کے عوام کے لئے جدوجہد کرنے پر جماعت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر وفد میں شامل سینئر وائس چیئرمین منصور جیک،وائس چیئرمین شاکر فینسی،جنرل سیکٹری طاہر سربازی،جوائنٹ سیکریٹری شعیب فاروقی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسلم بھٹی،فنانس سیکریٹری سعید حنفیہ و دیگر شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :