آئی جی پنجاب سے ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات

جمعرات اکتوبر 19:39

آئی جی پنجاب سے ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات
لاہور۔29اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2020ء) :انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس ماڈرن پولیسنگ کے تقاضوں کے مطابق شہریوں کی سہولت کیلئے پبلک سروس ڈلیوری کوبہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاﺅن کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں آفیسر کمانڈنگ     سنٹرل ایئر کمانڈ،پاکستان ایئر فورس ظفر اسلم سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امورسمیت پیشہ ورانہ تعاون اور دوطرفہ رابطہ کار بڑھانے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا،آئی جی نے کہاکہ پولیس فورس کے تربیتی معیار کو بہتر بنانے کیلئے ٹریننگ ماڈیولز کومسلسل اپ گریڈ کیا جارہا ہے جبکہ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ، سپیشل پروٹیکشن یونٹ ،ڈولفن ، پیرو، اینٹی رائٹ سمیت سپیشلائزڈ فورسز کی تشکیل اور پنجاب پولیس کی استعداد کار میں اضافے سے عصر حاضر کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے میں مدد مل رہی ہے،انہوں نے کہاکہ سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں قائم پولیس خدمت مراکز سے اب تک لاکھو ں شہری مختلف سہولیات سے مستفید ہوچکے ہیں جبکہ سہولیات کے معیار کو مزید بہتر کرنے کیلئے انسپکشن اور مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے،ایئر وائس مارشل ظفر اسلم نے کرائم فائٹنگ اور عوامی سہولت کیلئے پنجاب پولیس کے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہاکہ پبلک سروس ڈلیوری کے پراجیکٹس نہ صرف وقت کی ضرورت کے مطابق ہیں بلکہ ملک کی دیگر پولیس فورسز کیلئے بھی قابل تقلید ہیں ، آخر میں آئی جی پنجاب اور ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کے مابین یادگاری سووینئرز کا تبادلہ بھی کیا گیا