گورنربلوچستان کی کمشنر کوئٹہ کو بولان یونیورسٹی کے نئے کیمپس کے قیام کے حوالے سے حصول آراضی کا دو ہفتے کے اندر جائزہ لینے کی ہدایت

بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز صوبے میں ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دینے میں اہم کردار اداکرے گی، امان اللہ خان یاسین زئی

جمعرات 29 اکتوبر 2020 22:09

گورنربلوچستان کی کمشنر کوئٹہ کو بولان یونیورسٹی کے نئے کیمپس کے قیام ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز صوبے میں ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دینے میں اہم کردار اداکرے گی، اور بولان میڈیکل یونیورسٹی معیاری تعلیم کے فروغ اور صحت کے شعبے سے متعلق پیشہ ورانہ افراد کی طبی تعلیم و تدریس کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہی.

گورنر یاسین زئی نے کمشنر کوئٹہ ڈویڑن کو بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے نئے کیمپس کے قیام حوالے سے حصول آراضی کا دو ہفتے کے اندر جائزہ لینے کی ہدایت کی. یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے نئے کیمپس کے قیام کے حوالے سے حصول اراضی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا.

اس موقع پر سینئر ممبر آف بورڈ آف ریونیو قمر مسعود، صوبائی سیکرٹری فنانس اور صحت نورالحق بلوچ، صوبائی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ہاشم خان غلزئی، صوبائی سیکرٹری عبداللہ خان، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر شاہنواز علی، کمشنر کوئٹہ ڈویڑن اسفند یار کاکڑ، کمانڈر سدرن کمانڈ کا نمائندہ اور بولان میڈیکل یونیورسٹی کے رجسٹرار شکیل بھی موجود تھی. اجلاس میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کو جدید خطوط پر استوار کرنے، نئے کیمپس کے قیام کیلئے حصول اراضی کو یقینی بنانے اور جدید طبی تعلیم کے زیور سے نوجوان نسل آراستہ کرنے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی. اجلاس کے شرکاء کی سفارشات اور تجاویز کے نتیجے میں کئی اہم فیصلے کئے گئیً�

(جاری ہے)