وزیراعظم کے ویژن اور وزیر اعلٰی کی قیادت میں عوامی فلاح اور علاقائی مسائل کے فوری حل کے لیے کام جاری ہے، فیاض الحسن چوہان
جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:02
(جاری ہے)
اس سلسلے میں مالی سال 2020-21 کے لیے پنجاب کی 9 ڈویژنوں کو 36 اربوں روپے سے زائد کے منجمند فنڈز کا اجراء کر دیا گیا ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 41 ارب کی لاگت سے شروع کیا جانے والا پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز ایمپرووومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام اس ضمن میں قابل ذکر ہے۔ اس پروگرام کے تحت منتخب شہروں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، واٹر سپلائی، لوکل گورنمنٹ اکیڈمیز، گندے پانی کی صفائی اور سمارٹ سٹیز انفراسٹرکچر پر کام کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں سیالکوٹ اور ساہیوال، جبکہ دوسرے مرحلے میں سرگودھا، بہاولپور، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، ملتان اور راولپنڈی میں اس منصوبے کا نفاذ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 16 دیگر شہروں کی مقامی حکومتوں میں بہتری کے لیے 36 ارب کی لاگت سے پنجاب سٹیز پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔ جون 2021 تک مکمل ہونے والے اس پروگرام سے ان شہروں میں پبلک پارکس، سٹریٹ لائٹس، سڑکوں اور انتظامی امور میں بہتری لائی جائے گی۔ مزید برآں اس پروگرام کے تحت منتخب شہروں میں ای گورننس کے ذریعے انتظامی کارکردگی میں اضافہ بھی بزدار حکومت کے منصوبے کا حصہ ہے۔ عوامی فلاح کے ایک اور منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 40 ارب کی خطیر رقم سے رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن منصوبہ بھی بزدار حکومت کی جانب سے اہم اعلان ہے جس کے تحت پنجاب کے 1310 دیہات میں بجلی اور شمسی توانائی سے صاف پانی کے منصوبے، سیوریج سسٹم، شجر کاری اور واٹر ٹریٹمنٹ پر کام کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.