اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2019-20 کا سالانہ کارکردگی جائزہ جاری کردیا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 22:33

اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2019-20 کا سالانہ کارکردگی جائزہ جاری کردیا
کراچی۔29اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2020ء) :بینک دولت پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 26 اکتوبر 2020 کو بینک اور اس کے ذیلی اداروں کے کام کے بارے میں سالانہ کارکردگی جائزہ اور 30 جون 2020 کو ختم ہونے والے سال کے مالی گوشوارے جاری کردیے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بینک کے مالی گوشواروں اور ان کے بارے میں آڈیٹر کی رپورٹ سمیت سالانہ کارکردگی جائزہ عوام کے ملاحظے کے لیے جاری کردیا گیا ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ مجریہ 1956 کی شق 40 (2) کے مطابق وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا ہے۔ سالانہ کارکردگی جائزہ اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ کے لنک https://www.sbp.org.pk/reports/annual/arFY20/Vol-1/Consolidated-Report.pdf پر دستیاب ہے