اکشے کمار اور کیارا یڈوانی کی فلم 9 نومبر کو ریلیز کی جائیگی

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 14:32

اکشے کمار اور کیارا یڈوانی کی فلم 9 نومبر کو ریلیز کی جائیگی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) بالی ووڈ کے کھلاڑی اداکار اکشے کمار اور نئی اٴْبھرتی ہوئی بھارتی اداکارہ کیارا عالیہ ایڈوانی کی فلم ’لکشمی‘ رواں سال 9 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔انسٹاگرام پر اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اپنی نئی فلم لکشمی کی ایک فوٹو شیئر کی ہے جس میں وہ اور اکشے کمار ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’ وہ صحیح کہتے ہیں ، زندگی جیو کوئین سائز، آرہی ہے لکشمی 9 نومبر کو۔

(جاری ہے)

‘اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر یہ پوسٹ 31 منٹ قبل شیئر کی تھی جسے اب تک تقریباً 1لاکھ 50 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اٴْن کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اکشے کمار اور کیارا ایڈوانی کی فلم لکشمی رواں سال 22 مئی کو ریلیز ہونا تھی لیکن عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی تھی اور اب فلم ’لکشمی بم‘ کی جگہ ’لکشمی‘ کے نام سے ریلیز کی جائیگی۔کیارا ایڈوانی نے سائوتھ فلموں میں بھی اچھی جگہ بنائی ہے۔ اٴْن کی مقبول ترین فلم ’کبیر سنگھ‘ ہے۔

متعلقہ عنوان :