پاکستان سمیت کئی ممالک میں "بلیو مون" کے نظارے

اکتوبر میں دوسری مرتبہ چاند مکمل ہو رہا ہے، اگر ایک ماہ میں چاند دو مرتبہ پورا ہو جائے تو اسے بلیو مون کہا جاتا ہے، ماہرین فلکیات

Shehryar Abbasi شہریار عباسی اتوار 1 نومبر 2020 00:13

پاکستان سمیت کئی ممالک میں "بلیو مون" کے نظارے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اکتوبر2020ء) پاکستان سمیت کئی ممالک میں اکتوبر میں دوسری مرتبہ پورے چاند کے نظارے دیکھنے کو ملیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج آسمان پر پورا چاند نظر آئے گا ۔ اکتوبر میں دوسری مرتبہ چاند مکمل ہو رہا ہے، اگر ایک ماہ میں چاند دو مرتبہ پورا ہو جائے تو اسے بلیو مون کہا جاتا ہے۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر کو چاند مکمل نظر آیا تھا جبکہ اب 31 اکتوبر کو چاند مکمل نظر آرہا ہے، جسے فلکیات کی زبان میں بلیو مون کہا جاتا ہے۔

پاکستان سمیت کئی ممالک کے لوگ آج بلیو مون کا نظارا کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل 31 مارچ 2018ء میں ایک ہی ماہ میں دو مکمل چاند ہوئے تھے۔ البتہ موجودہ بلیو مون کی خاص بات یہ ہے کہ آج دنیا بھر میں بھوتوں کا تہوار یعنی ‘ہیلووین’ منایا جا رہا ہے۔ ہیلووین بہت سے مغربی اور مشرقی ممالک میں 31 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔اِس رات اندھیرا چھانے پر بچے اور بڑے خوفناک قسم کے ملبوسات پہن کر دوسروں کو ڈراتے ہیں اور مختلف قسم کی پارٹیز بھی کی جاتی ہیں،یہ تہوار اب پاکستان میں بھی کئی مقامات پر منایا جاتا ہے۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 65 سال قبل یعنی 1955ء میں ہیلووین اور بلیو مون ایک ہی روز ہوئے تھے۔ جو آج 31 اکتوبر کو دوبارہ ایک ساتھ ہورہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :