عوام کو معیاری اور سستی اشیاء خوردنوش کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ،اسفندیار خان

غیرمعیاری اور انسانی صحت کے اصولوں کے برخلاف اشیاء خوردنوش فروخت کرنے اور گرانفروشی کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،کمشنرکو ئٹہ ڈ ویژن

پیر 2 نومبر 2020 23:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2020ء) کمشنرکو ئٹہ ڈ ویژن اسفندیار خان نے کہا کہ عوام کو معیاری اور سستی اشیاء خوردنوش کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے غیرمعیاری اور انسانی صحت کے اصولوں کے برخلاف اشیاء خوردنوش فروخت کرنے اور گرانفروشی کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور اس حوالے سے تمام دکانداروں کو پرائس لسٹ پر سختی سے عمل درآمدکروایا جائے انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنر صاحبان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ ادارے عوام کو معیاری اور سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں سستے بازاروں کا انعقاد کریں تا کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی دستیابی ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :