آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کا وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چھوٹی صنعتوں کیلئے پیکج کے اعلان کا خیرمقدم

ہفتہ 7 نومبر 2020 13:59

آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کا وزیراعظم عمران خان کی جانب ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2020ء) : چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن رانا اظہر وقار،زونل وائس چیئر مین محمد اجمل قصوری نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چھوٹی صنعتوں کیلئے پیکج کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومت کے فیصلے سے ایک طرف صنعتوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ دوسری جانب وہ علاقائی ممالک کے ساتھ باہمی تجارت کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخ میں کمی وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم کا بڑا اعلان ہے اور اس اعلان سے چھوٹی اوردرمیانی درجے کی صنعتوں کیلئے اضافی بجلی پر 50فیصد رعایت حاصل ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ ا قدم متاثرہ صنعتوں کو ریلیف دینے مددگار ثابت ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی حکومت نے متاثرہ صنعتوں کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دے کر ایک قابل قدر کام کیا ہے،صنعتوں کو ملنے والا یہ فائدہ یقیناً عام آدمی کی پریشانیوں میں کمی لائے گا اور اشیاے ضرورت کی قیمتیں نیچے آئینگی جبکہ بجلی کی کم لاگت سے برآمدی مارکیٹوں پر پاکستان کی دسترس مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :