برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے اسلام آباد میں روبوٹ آپریٹڈ کووڈ - 19 ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کر دیا
ملک میں کوورنا وائرس کی تشخیصی صلاحیت بڑھانے اور اس مرض کے خلاف موثر انداز میں لڑنے کے لئے فیوچر ٹرسٹ نے اوپن سیل ٹیکنالوجی کےاشتراک سے فیوچر لیبس کا آغا ز کر دیا ہے
عمر جمشید جمعہ 13 نومبر 2020 11:49
(جاری ہے)
لیب ہر دن 2000 سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے پراجیکٹ پر خوشی کا اظہار کیا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے سفیر علی جہانگیر صدیقی کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مختلف وجوہات پر روشنی ڈالی کہ انہیں کیوں لگتا ہے کہ فیوچر لیبس خوش آئند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لیب برطانیہ اور پاکستان کے متحرک تعلقات کی ایک مثال ہے جو لوگوں کے درمیان تعمیر ہوا ہے اور مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں بھی اس میں شامل رہوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو فخر ہے کہ وہ کویڈ 19 کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی سطح پر ایک ویکسین بنانے اور اس کی تقسیم کے لئے صف اول میں ہے ۔ اس کے ساتھ پاکستان کو یو کے ایڈ کے ذریعے کوویڈ ریلیف کے وسیع میدان میں ترقیاتی امداد بھی فراہم کررہا ہے ۔ انہوں نے مذید کہا کہ یہ معاشی نمو اور تجارت کی کہانی ہے اور وہ اس میں مزید تعاون کے ذریعہ معاشی ترقی اور برآمد کو فروغ دینے کے خواہشمند ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے کہا کہ میں اس منصوبے کی حمایت کرنے اور ساتھ شامل ہونے پر عزت مآب ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ برطانیہ اور پاکستان میں اداروں کے مابین یہ شراکت نہ صرف اس وجہ سے ہمارے لئے اہمیت کی حامل ہے کہ دونوں ممالک بہت قریب ہیں بلکہ اس وجہ سے کہ یہ علوم سائنس میں شراکت کی نمائندگی کرتا ہے جو اس وقت دنیا کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائف سائنسز میں برطانیہ کی برتری اور قیادت کو تسلیم کرتے ہوئے ہم مستقبل قریب میں اس طرح کی مزید شراکت کے منتظر ہیں۔ اس شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے فیوچر لیبس کی مالیکیولر بائیولوجی کے سربراہ ڈاکٹر عظیم بٹ نے کہا کہ کوڈ ۔19 سے لڑنے کے لئے سائنس میں جدت پر جے ایس بینک اور فیوچر ٹرسٹ جیسی کارپوریٹ تنظیموں کو کام کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ فیوچر ٹرسٹ ایک غیر منافع بخش مخیر ادارہ ہے جو جے ایس گروپ کے ذریعہ قائم کیا گیا ہے جو غربت کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کو دور کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: فریقین سے یرغمالیوں کی رہائی اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کا مطالبہ
-
رفح میں بڑی فوج کارروائی کو ہر حال میں روکنا چاہیے، گوتیرش
-
تحریک انصاف نے رانا ثنا اللہ کی گرینڈ ڈائیلاگ کی پیشکش مسترد کردی
-
مذاکرات کے سارے دروازے ہی نہیں، کھڑکیاں اور روشندان بھی بند ہوچکے، عرفان صدیقی
-
گھریلو جھگڑے پر شوہر نے اپنے بھائی سے مل کر اپنی بیوی کے دونوں کان کاٹ دیئے
-
شادی سے انکار پر والدین نے 17 سالہ بیٹی کو مبینہ تشدد کے بعد زندہ جلا کر مارڈالا
-
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا مطالبہ
-
ملک کے دور دراز علاقوں میں 2 نئے پاسپورٹ دفاتر قائم
-
کبھی نہیں چاہوں گا گورنر ہاؤس سازش کا حصہ بنے، فیصل کریم کنڈی
-
سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہوں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے، بلاول بھٹو
-
غزہ بھر میں دوبارہ لڑائی شروع، اقوام متحدہ کی ’فوری جنگ بندی‘ کی اپیل
-
خیبر پختونخوا میں سات سال میں سوا سو سے زائد ٹرانس جینڈر افراد قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.