نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سندھ حکومت کے محکمہ صحت کے تحت خصوصی ہسپتال قائم

جمعہ 13 نومبر 2020 15:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2020ء) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سندھ حکومت کے محکمہ صحت کے تحت خصوصی ہسپتال قائم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل فائیو کے پلے آف میچز کے موقع پرنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سندھ حکومت کے محکمہ صحت کے تحت خصوصی ہسپتال قائم کر دیا گیا جبکہ کوویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے کیسز اور دیگر پھیلنے والی بیماریوں کی کے اثرات سے بچانے اور فوری علاج معالجے کے لیے اسپتال میں خصوصی طبی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔پریکٹس اور میچز کے دوران کسی بھی قسم کی بیماری کا شکار ہونے والے کھلاڑیوں یا آفیشل کو مذکورہ اسپتال میں فوری طبی امداد فراہم کی جائے گی جبکہ ایمبولینس کے ذریعے قریبی ہسپتال بھی پہنچا نے کی سہولت ہے