چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مولانا حامد الحق حقانی کی سینیٹرسراج الحق سے تعزیت

پیر 16 نومبر 2020 20:04

چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مولانا حامد الحق حقانی کی سینیٹرسراج الحق ..
پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2020ء) جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا حامد الحق حقانی نے ہمراہ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا سید محمد یوسف شاہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے انکی والدہ کی وفات پر سراج الحق کی رہائش گاہ ثمر باغ دیر میں ان سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

مولانا حامد الحق حقانی نے مرحومہ کے بلندی درجات کے لئے دعا کی اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کی۔