کورونا وائرس سے بچنے کے لئے اایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے ،ثروت اعجاز قادری

عوام اپنی صحت اور صفائی کا خاص خیال رکھیں مچھروں کے خاتمے کیلئے فوری طور پر اسپرے کرایا جائے،سربراہ سنی تحریک

منگل 17 نومبر 2020 21:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2020ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے اایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے ،عوام اپنی صحت اور صفائی کا خاص خیال رکھیں ،مچھروں کے خاتمے کیلئے فوری طور پر اسپرے کرائے جائیں ،حکومت بھی عوام کی صحت کیلئے ضروری اقدامات کو یقینی بنائے ،کرونا کیسز میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کو لازم کرلیا جائے ،کرونا وائرس کا عالمی سطح پر تیزی سے پھیلائو تشویشناک ہے ،کورونا وباء نے دنیا کو جھنجھوڑ کر بتادیا دنیا کا نظام اللہ چلا رہا ہے ،کائنات کا خالق ومالک اور معبود وحدہ لاشریک اللہ ہے ،کورونا وباء مسلمانوں کیلئے آزمائش ہے ،اللہ کی بارگاہ میں توبہ واستغفار کی کثرت کو یقینی بنایا جائے ،اللہ رحم کرنیوالا ہے وہ معافی مانگنے والے اور معاف کرنے کو پسند فرماتا ہے،احتیاطی تدابیر کو عوام ہر حال میں یقینی بنائیں ،قرنطینہ اسلامی آئیڈیا لوجی سے ثابت ہے ،بلا جواز رش میں جانے سے گریز کیا جائے اور ماسک اور سوشل فاصلے کو یقینی بنایا جائے، ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی بجائے اسلامی آئیڈیا لوجی کو اپنانا ہوگا ،حکومت کی مثبت پالیسیوں کے ساتھ ہیں سوشل ڈسٹینس کو یقینی بنایا جائے ،ایس اوپیز پر عمل کرکے کورونا پھیلائو کو روکنا ہوگا ،بچوں کو صابن سے دن میں کئی بار ہاتھ دلائے جائیں ،بھارت انسانیت کا دشمن ہے کورونا کی آڑ میں مسلمانوں کو ظلم وبربریت کا نشانہ بنا رہاہے ،بھارت اور کشمیر میں مسلمانوں کو انسانی رتبے سے گرایا جارہا ہے ،اقوام متحدہ عالمی برادری نوٹس لے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے اور دنیاحق وسچ اور انصاف کی بالادستی کو یقینی نہ بناکر اعذاب الہی کو دعوت دے رہی ہے ،مسلمانوں کے ساتھ پوری دنیا میں ظلم وزیادتی بالخصوص کشمیر ،فلسطین ،شام ،برما ودیگر ممالک پر اقوام متحدہ کو خاموشی توڑناہوگی ،دنیا یاد رکھے ظلم وجبر کا نظام زیادہ نہیں چلے گا جب ظلم حد سے بڑھ جاتا ہے تو ختم ہوجاتا ہے ،ظالم بادشاہوں وحکمرانوں کے انجام سے عبرت حاصل کی جائے،فرعون،نمرود ،یزید ،اور دیگرظالموں کے انجام سے تاریخ کے اوراق بھرے ہوئے ہیں ۔