
خادم حسین رضوی نے نومبر 2020 کے وسط میں فیض آباد کے لیے ریلی کی قیادت اپنے بیٹے سے کروائی تھی
خادم حسین رضوی کو شاید پہلے ہی الہام ہو گیا تھا کہ وہ دنیا سے رخصت ہونے والے ہیں
سمیرا فقیرحسین
ہفتہ 21 نومبر 2020
14:51

(جاری ہے)
یوں انہوں نے اپنے بیٹے کو اپنی زندگی میں ہی ریلی کی قیادت کرتے دیکھا۔ اس حوالے سے ان کی عقیدت پسندوں کا ماننا ہے کہ شاید علامہ صاحب کو الہام ہو گیا تھا اسی لیے انہوں نے حافظ سعد کو ریلی کی قیادت سونپی تھی تاکہ وہ اپنے سامنے ہی اپنے صاحبزادے کو تحریک لبیک کی ریلی کی قیادت کرتا دیکھ سکیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل طبیعت خراب ہونے پر تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو لاہور کے شیخ زید اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ اسپتال لاتے ہوئے ہی ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ ڈاکٹرز نے علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال کی تصدیق کی جس کے بعد ان کا جسد خاکی ان کی رہائش گاہ پر لایا گیا جہاں ان کے آخری دیدار کے لیے دو روز تک کارکنان کا تانتا بندھا رہا ۔ تاہم آج خادم حسین رضوی کا جسد خاکی مینار پاکستان لایا گیا جہاں ان کے صاحبزادے سعد رضوی نے ان کی نماز جنازہ ادا کی ۔ نماز جنازہ میں ہر آنکھ اشکبار تھی اور فضا لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے نعروں سے گونج رہی تھی۔ خادم حسین رضوی کے نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور اسے ممتاز قادری کے بعد ملکی تاریخ کا دوسرا بڑا جنازہ قرار دیا جا رہا ہے۔ خادم حسین رضوی کو ان کی رہائشگاہ پر ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مچل اسٹارک ’ماڈرن۔ ڈے گریٹ‘ ہیں، وسیم اکرم
-
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا ڈی پی او آفس سیالکوٹ کا دورہ، سیف سٹی پراجیکٹ اور جدید پولیسنگ اقدامات کی تعریف
-
اللہ مجھ سے پوچھے گا دنیا میں کیا کام کیا تو کہوں گا میرٹ پر کام کیا، وزیراعظم
-
ہرچیز کا الزام میئراورڈپٹی میئر پر لگادیا جاتا ہے، مرتضیٰ وہاب
-
نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ملائیشیا کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پاکستان اوربحرین کا دہشتگردی اور اسمگلنگ کیخلاف تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
-
اویس لغاری کا پاورسیکٹرمیں انتہائی ضروری اصلاحات کیلئے وزارت کی کاوشوں کو تسلیم کرنے پر وزیراعظم سے اظہارتشکر
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت
-
پاکستان اور ویتنام کے تجارتی رابطوں کو فروغ، باہمی تجارت اور اپنی برآمدات میں اضافہ کریں گے، جام کمال
-
عمران خان کے بیٹوں کو دھمکیاں دینے والے خود ایکسپوز ہورہے ہیں، علی امین گنڈاپور
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت
-
پنجاب اسمبلی معطل اپوزیشن ارکان کیخلاف ریفرنس معاملہ، حکومت اوراپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.