ایڈز کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم چلانے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

ہفتہ 21 نومبر 2020 19:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) ایڈز کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم چلانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت ایڈز کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم چلائے ،تمام سرکاری نجی تعلیمی اداروں میں ایڈز کے متعلق آگاہی لیکچر دئیے جائیں۔متن میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت گزشتہ مالی سال ایڈز کنٹرول پروگرام کے لیے جاری شدہ بجٹ 50 فیصد بھی استعمال نہیںکر سکا۔یکم جنوری 2020 کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 956 ہے جس میں لاہور 3 ہزار 380 مریضوں کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔