چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر کاخضدار میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے قائم ہونے والے فیملی پارک کا معائنہ

اتوار 22 نومبر 2020 01:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2020ء) : چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے خضدار میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے قائم ہونے والے فیملی پارک کا ہفتہ کے روز معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے فیملی پارک کی خوبصورتی کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر موجود آفیسرز کی تعریف کی،ان کا کہنا تھا کہ خضدار میں خواتین کے لئے مخصوص اتنا خوبصورت پارک بنایا گیا ہے، یقینا اس طرح کے قابل ستائش اقدامات سے حکومت کی کارکردگی و نیک نامی میں اضافہ ہوتا ہے۔

بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو فیملی پارک کے معائنے کے موقع پر چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر کے ہمراہ کمشنر قلات ڈویڑن مدثر وحید ملک، ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ،اسسٹنٹ کمشنر خضدارعبدالمجیدسرپرہ، میونسپل کارپوریشن خضدار کے چیف آفیسر نذر زہری، انجینئر ظہوراحمد زہری سمیت دیگر تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میونسپل کارپوریشن خضدار کے چیف آفیسر نذر خان زہری نے چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر کو پارک کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ اس پارک کو مختصر مدت میں خوبصورت انداز میں بنایا گیا ہے جس میں بیٹھنے کے لئے نشستوں کی تنصیب، سبزہ زار اور فوارے لگائے گئے ہیں، چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے پارک کے معائنے کے موقع پر موجود آفیسر ان کی تعریف کی اور انہیں حوصلہ دیا کہ اس طرح خدمت سے سرشار اور تعمیری سوچ کے باعث یہ صوبہ مذید ترقی کرسکتا ہے، معیار اور میرٹ و دلچسپی کے تحت اگر کام کیئے جائیں تو اس سے عوامی پیسے کا ضائع ہونا ناممکن بن جاتا ہے، یقینا آئندہ بھی اسی طرح کے اقدامات دیکھنے کو ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :