سلیکٹیڈوزیراعظم کی ریک لیس معاشی پالیسی نے پاکستان کی ترقی کی شرح منفی صفر کردی‘چوہدری برجیس طاہر
سلیکٹڈوزیر اعظم اندھیر ے میں ہیں‘ انکے مشیر انہیں غلط اطلاعات پہنچا رہے ہیں ،ممکن ہے وزیر اعظم کی معاشی حالت واقعی بہتر ہوگئی ہو مگر ملکی معیشت ڈوب گئی ہے
اتوار 22 نومبر 2020 12:30
(جاری ہے)
ہماری شرح نمو تنزلی کا شکار اور ان کی مسلسل بڑھ رہی ہے ۔قرضے جی ڈی پی کی60 فیصد سے بڑھ 80 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔فی کس آمدنی میں کمی اورغربت، مہنگائی اوربے روز گاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔
لاکھوں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ملک پر قرضوں کا کوہ ہمالیہ لاد دیا گیاہے اور وزیر اعظم اب بھی قوم کو سبز باغ دکھا رہے ہیں۔برجیس طاہر نے کہا کہ ملک میں ترقیاتی کام رک چکے ہیں اور ترقی کا پہیہ الٹا چل رہا ہے ۔معیشت کی گاڑی ایک جگہ کھڑی قوم کا خون پسینہ چوس رہی ہے ۔ قیامت خیز اور کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔عام آدمی کھانے کے ایک ایک لقمے کو ترس رہا ہے ،لوگوں کے کاروبار بند ہیں ،ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرنے والے وزیر اعظم نے لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کردیا ہے ۔ہر طرف ایک بے یقینی اور بے چینی کی صورتحال ہے ۔مہنگائی نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے اور چھوٹے بڑے تاجرکاروبار ٹھپ ہونے سے چکرا گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں سلیکٹڈ حکومت کی طرف سے ملکی معیشت کو خطے کے ممالک میں سب سے اوپر قرار دینا عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔سلیکٹڈ وزیر اعظم کے ارد گرد موجود مشیرانہیں سب اچھا ہے کی رپورٹ دے کر گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔سلیکٹڈ وزیر اعظم کو چاہئے کہ ایسے مشیروں کی رپورٹوں پر کان دھرنے کی بجائے باہر نکلیں اور مہنگائی کے مارے عوام کی حالت دیکھیں ۔اب تو پی ٹی آئی کے اپنے ووٹر اور سپورٹر ز بھی حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں۔برجیس طاہر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف آوازآدمی کے دل کی آواز ہے ۔عوام حکومت سے تنگ آچکے ہیں اور اسے مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں ۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.