بھارت میں سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کیخلاف مقدمہ درج

بھارتی ریاست اتر پردیش کی لال کنج سول عدالت میں یکم دسمبر کو مقدمے کی سماعت ہو گی

اتوار 22 نومبر 2020 12:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) سابق امریکی صدر باراک اوباما کی نئی کتاب اے پرامسڈ لینڈ میں لکھے حقائق بھارتیوں کو برے لگنے لگے اور بھارتی وکیل گیان پرکاش شکلا نے سابق امریکی صدر کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا ۔بھارتی وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ براک اوباما نے قلم بند کی گئی اپنی یادداشت میں بھارتی رہنماں کی توہین کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارتی پولیس سابق امریکی صدر سے بھارتی سیاستدانوں کی توہین کی تحقیقات کرے۔

(جاری ہے)

بھارتی وکیل نے الزام عائد کیا کہ باراک اوباما نے بھارتی سیاستدانوں کے چاہنے والوں کے جذبات مجروح کیے ہیں۔بھارتی ریاست اتر پردیش کی لال کنج سول عدالت میں یکم دسمبر کو مقدمے کی سماعت ہو گی۔خیال رہے کہ اپنی خود نوشتاے پرامسڈ لینڈ میں براک اوباما نے دورہ بھارت کے دوران سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سِنگھ سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ گانگریس کے دور حکومت میں بھارت میں بڑھتے ہوئے مسلم مخالف جذبات نے ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو مضبوط کیا، اس وقت بی جے پی اپوزیشن کی مرکزی جماعت تھی۔