آل بلوچستان سمیع جان نوشیروانی لیدر بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2020

شہید نظر جان سنجرانی کرکٹ کلب دالبندین اور قمبر جان کرکٹ کلب خاران کے درمیان کھیلا جانیوالا میچ شہید نظر جان سنجرانی کرکٹ کلب دالبندین نے پانچ وکٹوں سے جیت لیا

اتوار 22 نومبر 2020 20:50

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) آل بلوچستان سمیع جان نوشیروانی لیدر بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2020 بمقام خاران کے سلسلے میں ایک میچ شہید نظر جان سنجرانی کرکٹ کلب دالبندین اور قمبر جان کرکٹ کلب خاران کے درمیان کھیلا گیا ٹاس جیت کر قمبر جان کرکٹ کلب خاران نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 190 رنز بنائے جس میں خیرالدین کے 78 وقار کے 33 رنز شامل تھے شہید نظر جان سنجرانی کرکٹ کلب دالبندین کی طرف سے حمید اللہ نے دو جبکہ امان اللہ مسعود اظہر اور زبیر مینگل نے ایک ایک وکٹ حاصل کیے بعد میں مطلوبہ ہدف شہید نظر جان سنجرانی کرکٹ کلب دالبندین نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا جس میں لیاقت بوم بوم کے شاندار 88 اور افتخار بلوچ نے 23 رنز اسکور کیے اس طرح یہ میچ شہید نظر جان سنجرانی کرکٹ کلب دالبندین نے پانچ وکٹوں سے جیت لیا مین آف دی میچ لیاقت بوم بوم قرار پائے شہید نظر جان سنجرانی کرکٹ کلب دالبندین کے صدر محمد بخش بلوچ نے ٹیم کو شاندار میچ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے خاران کے سرزمین پر ایک بہترین ٹیم کو ہرایا امید ہیں کہ انشاء اللہ ٹیم کے تمام کھلاڑی اگلے میچ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے ۔